مزدوروں کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچا کر دم لوں گا،صدرآزاد کشمیر

جمعہ 1 مئی 2015 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)صدرآزاد ریاست جمو ں کشمیرمحمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ شگاگو کے مزدوروں نے سامراج کے آگے اپنی جان قربان کر کے تاریخ رقم کی انھی قربانیوں کے باعث آج ہم سب با عزت اپنی محنت کا صلہ لے رہے ہیں میں بھی ایک مزدور ہوں اپنی جدوجہد سے اس مقام پر پہنچا ہوں مزدوروں کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچا کر دم لوں گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم مزدور کے موقع پر راوالاکوٹ PWD ورکر یونین ضلع پونچھ کی نو منتخب کابینہ کی حلف وافاداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے کیا اور نو منتخب صدر افتخار شاہین کو مسلسل تیسری مرتبہ کامیابی پرمبارک دی۔

انہو ں نے کہا ہے کہ اگر کوئی سرکاری اہلکار کسی کرپشن میں ملوث ثابت ہو گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی ہوگی وہ ملازمت کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا اور اگر میرا کوئی کارکن کہیں کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اسے اپنی ٹیم سے الگ کر دوں گا۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری جلد یکے بعد دیگرے پونچھ کی سرزمین سے اپنے دورے شروع کریں گے وہ آزادکشمیر بھر میں جائیں گے نواز شریف کی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ضروری ہیں تاکہ پاکستان کو موجودہ عدم استحکام سے نکالا جا سکے۔

بھارت کو متنبہ کیاہے کہ وہ ایسے حالات پیدا نہ کرے کہ کشمیریوں کو اپنی آزادی کے لیے دوبارہ بندوق اٹھانی پڑے ۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم وستم کررہا ہے اس سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ۔بر صغیر جنوبی ایشا میں تیزی سے بدلتے ہوئے حالات میں ساری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں ۔پاکستانی قیادت کو اس موقع پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے فیصلے کر نا ہوں گے جو پائید ار امن کے ضامن ہوں ۔

صدر نے کہا کے میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری جلد یکے بعد دیگرے پونچھ کی سرزمین سے اپنے دورے شروع کریں گے وہ آزادکشمیر بھر میں جائیں گے نواز شریف کی حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ضروری ہیں تاکہ پاکستان کو موجودہ عدم استحکام سے نکالا جا سکے ۔ قد آور شخصیات کا پیپلزپاٹی میں شامل ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں جو ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ان کے نتیجہ میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نہ صرف اپنی بقیہ مدت پوری کرے گی بلکہ جون 2016کے انتخابات میں اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر آئند ہ پانچ سالوں کے لیے پھر حکومت بنائے گی ۔

ان خیالات کااظہار انہو ں نے راولاکوٹ میں مختلف افراد کی پاکستان پیپلزپارٹی آْزادکشمیر میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ اسقبالیہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدارتی کو آرڈینٹر منصور خان بھی موجود تھے۔ ان افراد نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تو صدر ریاست محمد یعقوب خان نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ہارپہنائے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر سماجی بہبود فرزانہ یعقوب نے کہاکہ آج جو موج فوج میں شامل ہوئی ہے اب یہ فوج ظفر موج بن گئی ہے ۔جب سماجی خدمات سرانجام دینے والے زعما سیاست میں آجا ئیں تو سیاست کو چار چاند لگ جاتے ہیں ۔اب سیاست ایک نئے رخ پر چلی گئی ہے ۔نئے شامل ہونے والوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج اس پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں جس کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم اور مدبر سیاستدان تھے ۔

ان کی شہادت کے بعد ان کی صاحبزادی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اس پارٹی کو نہ صرف منظم کر کے اقتدار تک پہنچایا بلکہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے تاریخی کارنامے سرانجام دیئے انہوں نے کہا کہ صد رآزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان نے بحثیت سیاسی لیڈر ، بحثیت وزیر اعظم ، اور بحیثیت صدرریاست آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا جال بچھا کر ناممکن کو ممکن بنادیا ۔