موج مستی میں مصروف موجودہ حکمرانوں نے ریاستی نظام کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے  بیرسٹر افتخار گیلانی

آزادکشمیر کے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلوانے کیلئے موجودہ دور حکومت میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے  وفود سے گفتگو

اتوار 3 مئی 2015 16:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء)مسلم لیگ (ن )کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ موج مستی میں مصروف موجودہ حکمرانوں نے ریاستی نظام کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے آزادکشمیر کے عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلوانے کیلئے موجودہ دور حکومت میں کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے پیپلز پارٹی کے حکمران خطہ کو عدم استحکام کی جانب دھکیل رہے ہیں عوام کے جائز مسائل کیلئے بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو سنگین نتائج برآمد ہو نگے آزادکشمیر کے حکمران نظام ریاست کو مفلوج کر چکے ہیں خطہ کے تمام مکاتب فکر موجود ہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کیخلاف احتجاج پر جا چکے ہیں موجودہ حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ریاستی نظام کو تباہی کے دہانے پر لانے والے حکمرانوں کو اپنا انجام نظر آ چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ایم سی ڈی پی منصوبوں کو کسی سازش کے تحت ختم نہیں کرنے دینگے مظفرآباد کے عوام باشعور اور باغیر ت ہیں حکومت فنڈ ز کا بہانہ بنا کر عوام کو بیوقوف نہ بنائے حکمرانوں نے سنجیدگی سے عوامی منصوبوں کی جانب توجہ نہیں دی لاڑکانہ ، نوڈیرو اور کراچی میں زرداری ہاؤس کی یاترا میں مصروف حکمران عوام کو بھول چکے ہیں انکی ذاتی کھینچا تانی اور لڑائی جھگڑوں سے عوام کے حقوق مسلسل سلب ہو رہے ہیں اگر ایم سی ڈی پی کیخلاف سازشیں ختم نہ کی گئیں تو عوام کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبان پر ہو گاانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی کوششوں کے بعد خطہ کے عوام کیلئے میگا منصوبے اپنے بجٹ میں شامل کئے پیپلز پارٹی کے موجودہ حکمران پہلے سے موجود منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے عوام کی مشکلات کا موجودہ حکمرانوں کو کوئی احساس نہیں ہے