سیاسی بیمار جلد علاج معالجہ کیلئے زکوة فنڈز کو استعمال میں لاتے ہوئے دیار غیر روانہ ہو جائینگے، چودھری زاہد فرید

پیر 4 مئی 2015 16:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما چوہدری زاہد فرید نے کہا ہے کہ سیاسی بیمار بہت جلد علاج معالجہ کیلئے زکوة فنڈز کو استعمال میں لاتے ہوئے دیار غیر روانہ ہو جائینگے۔ بلدیاتی انتخابات کا شوشہ چھوڑ کر غیوران کشمیر کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان میں پیپلزپارٹی کا صفایا کر دیا ہے۔

بہت جلد آزاد کشمیر سے بھی قلع قمع کر دیں گے ۔ چوہدری زاہد نے کہا کہ میرا اوڑھنا، بچھوڑنا اور جینا مرنا اب تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

بے بنیاد، لغو اور جھوٹ پر مبنی خبروں کی اشاعت سے میرے دامن پر دھبہ لگانے کی کوشش انتہائی شرمناک ہے۔ قائد کشمیر بیرسٹرل سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر ہمیشہ سے اعتماد تھا اور رہے گا۔ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ذاتی مفادات کے حصول کیلئے گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والوں کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے سونامی سے ٹکرانے والے میرپور میں اپنے انجام سے دو چار ہو چکے ہیں جبکہ ڈویژن مظفرآباد پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہو گا۔ آمدہ الیکشن میں مکمل کلین سلیپ کر کے 5نشستیں تحریک انصاف کو تحقیقاً پیش کریں گے۔