سردار جاوید ایوب کا چودھری محمد سائیں کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 4 مئی 2015 16:42

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے گزشتہ روز کہوڑی کے مقام پر دو گروپوں کی لڑائی میں زخمی ہونے والے چو ہدری محمد سائیں جو کہ پیر کے روز جاں بحق ہو گئے کی وفات پر تعزیت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں وزیر جنگلات نے کہا ہے کہ چوہدری محمد سائیں کے قاتلوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔انہوں نے پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملزمان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کریں ۔قبل ازیں وزیر جنگلات چوہدری محمدسائیں کی وفات کی خبر سنتے ہی CMHمظفرآباد پہنچ گئے اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔