ایکسین لوکل گورنمنٹ میرپور ڈویژن کا دورہ ضلع بھمبر

جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بھی چیک کیا ‘ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 10 مئی 2015 14:05

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء ) ایکسین لوکل گورنمنٹ میرپور ڈویژن کا دورہ ضلع بھمبر ، محکمہ کے جاری منصوبوں کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بھی چیک کیا ، جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق ایکسین لوکل گورنمنٹ میرپور ڈویژن چوہدری خورشید سجاد نے گزشتہ روز ضلع بھمبر کا دورہ کیا ،انہوں نے دفتر میں جاری منصوبوں کا ریکارڈ چیک کیا جبکہ تحصیل سماہنی میں جاری منصوبوں کے کام کو موقع پر جاکے چیک کیا اس موقع پر ایس ڈی او سماہنی چوہدری قدیر احمد اور دیگر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا ایکسین چوہدری خورشید سجاد نے اس موقع پر ملازمین کو تمام جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ کام کے معیار کو ہر لحاظ میں بہترین رکھنے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ جاری کاموں کی کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور صرف معیاری کام کو ہی سراہا جائے گا بعد ازاں وہ واپس میرپور روانہ ہو گئے ۔