انجمن طلبا اسلام معاشرے میں پائی جانے والی خرابیوں اور برائیوں کے خلاف برسر پیکار رہے گی‘پروفیسر طاہر امین

اتوار 10 مئی 2015 14:05

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء ) انجمن طلبا اسلام معاشرے میں پائی جانے والی خرابیوں اور برائیوں کے خلاف برسر پیکار رہے گی ، بھمبر میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں جس طرح بے حیائی کے ریکارڈ توڑے گئے اس پر نہ صرف ائے ٹی ائی بلکہ بھمبر کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، انجمن طلبہ اسلام نصف صدی سے طلبہ کے دلوں میں عشق رسول کی شمع روش کر رہی ہے اور یہ سلسلہ تا قیامت جاری رہے گا ، ان خیالات کا اظہار رکن مشاورت پاکستان ائے ٹی آئی اانجینئر پروفیسر طاہر امین نے ائے ٹی آئی کی ایک ہفتہ وار تربیتی نشست میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام عشق رسول کی شمع روشن کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں پائی جانے والی بے حیائی اور برائیوں کے خلاف آواز اٹھاتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دربار بابا شادی شہید سے ملحقہ بااثر خاندان کی جانب سے کی جانے والی شادی کی تقریب میں جس طرح لڑکیوں کا ننگا ڈانس کروایا گیا اور اور اس موقع پر پولیس کا کردار لمحہ فکریہ ہے انجمن طلبہ اسلام اس کی پر زور مذمت کرتی ہے اور بھرپور کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے انہوں نے کہا انجمن طلبہ اسلام دلوں میں سہی معنوں میں عشق رسول بیدار کرنا چاہتی ہے جو عشق رسول کی شمع روشن کئے بغیر ناممکن ہے ائے ٹی آئی نصف صدی سے تعلیمی اداروں میں طلبہ کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جبکہ ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کے نفاذ کا مطالبہ کرتی ہے ۔