بھمبر میں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، دوکانوں پر سر عام آتش بازی اور پٹاخوں کی فروخت جاری

اتوار 10 مئی 2015 14:05

بھمبر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء ) بھمبر میں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں، دوکانوں پر سر عام آتش بازی اور پٹاخوں کی فروخت جاری ، قانون نافظ کرنے والے ادارے خاموش ، شہری پریشان ، تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت گولہ بارود اور آتش بازی کے سامان سے لے کر پٹاخوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے ،جبکہ اس حوالے سے شہر میں انتظامیہ سے آتش بازی کے سامان کی فروخت کے ساتھ ساتھ لاٹریوں کی فروخت پر بھی بابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ شہر کے خادم چوک میں اس قانون کی دھجیاں اڑائی جار ہی ہیں جہاں مخصوص دوکانداروں نے آتش بازی کے سامان کے ساتھ ساتھ لاٹریوں کی فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے جہاں سے چھوٹے بچے ہر دو چیزیں خریدتے ہیں اور گلی محلوں میں پٹاخوں کو چلاتے نظر آتے ہیں جس سے شہری سخت پریشان ہیں جنہوں نے قانون نافظ کرنے والوں سے فوری کوروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔