ہائر ایجویشن کمیشن کی جانب سے جامعہ کشمیر کے لیے 30لاکھ روپے کی اسکالر شپ منظور

بدھ 13 مئی 2015 13:15

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء ) آزاد جموں و کشمیر یو نیورسٹی میں ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فرنچ نیڈ بیس اسکالر شپ کے تحت 30لاکھ روپے مالیت کی رقم کا اجراء، فرنچ نیڈ بیس اسکالر شپ کے تحت اس رقم سے مستحق طلبا و طالبات کی پڑھائی کے اخراجات پورے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کشمیر میں ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام مہیا کی جانے والی فرنچ نیڈ بیس اسکالر شپ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں جامعہ کشمیر کے ڈین فیکلٹی آف سائنسز اینڈ انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد رستم خان، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری ، چیف لائبریرین پروفیسر ڈاکٹر راجہ نسیم اختر ، پروفیسر ڈاکٹر شاہد بیگ ،مظفرآباد کی معرو ف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری منظور احمد، پروفیسر غلام مصطفی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس ظفر اقبال نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اسکالر شپ ایوارڈ کمیٹی نے جامعہ کشمیر کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے انٹر ویو کیے۔ کمیٹی کے اجلاس میں 86طلبا و طالبات کے تفصیلی انٹر ویو لیے گئے، 15اسکالر شپ جو ہر لحاظ سے مستحق طلبہ کو دینے کی سفارش کی گئی۔ 3ملین روپے پر مشتمل فرنچ نیڈ بیس اسکالر شپ کمیٹی کے اجلاس میں 6طالبات اور 9طلبا کو نیڈ بیس اسکالر شپ کا مستحق قرار دیتے ہوئے اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی نے کہا کہ ہم جامعہ کشمیر میں مستحق طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے تمام مواقع فراہم کریں گے، طلبہ کو جدید سائنسی تعلیم کے حوالے سے سہولیات مہیا کی جائیں گی، ہمیں یقین ہے کہ جامعہ کشمیر میں زیر تعلیم وہ طلبہ جنہیں اپنی تعلیم کے حصول میں مالی مشکلات کا سامنا ہے ،ہم اس اسکالر شپ سے ان طلبہ کے بہتر مستقبل میں حائل رکاؤٹوں کا خاتمہ کر سکیں گے۔یقینا فرنچ نیڈ بیس اسکالر شپ کے اجراء سے مستحق طلبا و طالبات کے اعلیٰ تعلیم کے خواب شرمندہ تعبیر ہوں گئے،