آزادکشمیر حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تعمیر وترقی کا کام جاری رکھے گی،چوہدری اشرف

بدھ 13 مئی 2015 17:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء) معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری اشرف نے کہا کہ آزادکشمیر کی موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے تعمیر وترقی کا کام جاری رکھے گی ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے خطہ بھر میں میگا پراجیکٹس کے منصوبہ جات مکمل کروا کر ریکارڈ قائم کیا ہے پیپلزپارٹی غریبوں ،مزدوروں کی جماعت ہے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیاد ت میں قائد عوام بھٹو شہید اور محترمہ بی بی رانی شہید کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ کے لوگوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میا ں محمد ٹاؤن میں محمد امین مغل کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور خواجہ ساجد پہلوان ، چوہدری ثاقب اشرف، جمیل زرگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ہماری ٹیم کے کپتان ہیں ضمنی الیکشن میں انہوں نے جو وعدے کیے وہ بتدریج پورے ہو رہے ہیں ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ میاں محمد ٹاؤن کے قبرستان کا وعدہ بھی پورا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید حلقہ ایل اے تھری کے لوگوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ استقبالیہ تقریب میں عبدالرشید مغل ،سید مقصود حسین شاہ ،یٰسین مغل ،اورنگزیب مغل، جاوید امین، خالد حسین شاہ، افتخار مغل، بشارت مغل، جہانگیر مغل، عامر رشید مغل، پرویز مغل کے علاوہ محلہ مغلاں کے معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

معاون خصوصی چوہدری محمداشرف نے ضمنی الیکشن میں بھرپور تعاون کرنے اور منگلا پل پر شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرپور میرا شہر ہے اس شہر کے لوگ میرے ہی بھائی اور بازو ہیں ان کو کسی بھی موقع پر تنہانہیں چھوڑ سکتا ۔چوہدری محمدا شرف نے کہا کہ میرپور کے مسائل سے آگاہ ہوں میرپور کے عوام اطمینان رکھیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید میرپور کی تعمیر وترقی کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ان کی قیادت میں اہل میرپور کے تمام مسائل انشاء اللہ حل ہونگے ۔معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ میرپور کے تمام سرکاری ادارے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار احسن طریقے سے سر انجام دینگے ۔