شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود ،محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

جمعرات 14 مئی 2015 13:06

لاہور/ اسلام آباد/ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء ) ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا ، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، راولپنڈی ، لاہور ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسے تو موسم کا رنگ ڈھنگ نکھر گیا۔ بادلوں کے شہر لاہور میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا۔

(جاری ہے)

جڑانوں شہروں میں بھی دو روز جاری رہنے والی ہلکی اور تیز بارش کے بعد آج منظر نکھرا نکھرا رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ دو سے تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، اسلام آباد ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ سندھ ، بلوچستان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ، سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :