میرپور ،سرکاری ہسپتال شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا،او پی ڈی میں ڈاکٹرغائب ،مریض ذلیل و خوار ہونے لگے
ہفتہ 16 مئی 2015 14:04
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) میرپور سرکاری ہسپتال شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ۔او پی ڈی میں ڈاکٹرغائب مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ،دوائی نام کی کوئی چیز ہسپتال میں دستیاب نہیں ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ بھی باہر لیبارٹری سے کروانے پر مریض مجبو رہونے لگے ڈاکٹر ز کے علاوہ چھوٹا عملہ بھی خوش گپیوں میں مصروف ۔تفصیلات کے مطابق میرپور کا واحد ڈویژنل ہسپتال کے ڈاکٹر اور چھوٹا عملہ میرپور شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہسپتال میں جانے والے مریضوں سے ڈاکٹرز کا ہتھک آمیز سلوک سے مریض ذلیل و خوار ہونے لگے ڈاکٹرز اپنی سیٹ پر نظر نہیں آتے اور نہ ہی ٹائم دیتے ہیں مریضوں کے دو دو گھنٹے ہسپتال میں ڈاکٹر کا انتظار کرنا پڑتا ہے بعض بوڑھے مریض دور دراز علاقوں سے آتے ہیں جو ڈاکٹر کا انتظار نہیں کر سکتے لیکن ڈاکٹرز اور ہسپتال کا عملہ فرعون بنا ہوا ہے مریضوں کے ساھ ڈاکٹر کا رویہ بھی انتہائی ہتھک آمیز ہوتا ہے مریضوں کو لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھی باہر پرائیویٹ من پسند لیباٹریوں میں بھیجا جاتا ہے عوامی حلقوں نے کہا کہ ہسپتال میں نئے تعینات ہونے والے ایم ایس چوہدری بشیر کو ناکام کرنے کے لیے ڈاکٹرز نے ایکا کر لیا ہے اور دانستہ مریضوں کے کے ساتھ ناروا سلوک کر کے ایم ایس اور ہسپتال کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.