چینی سفیر کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال، امن و امان کی بہتر صورتحال سے صوبے میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے ، وزیراعلیٰ، اقتصادی راہداری منصوبے پر بھی تبادلہ خیال ، صوبے میں 2700میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں، سن ویڈونگ نے ٹرانسپورٹ ، مواصلات اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش
ہفتہ 16 مئی 2015 22:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2015ء) اسلام آباد میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے سفیر سن ویڈونگ نے ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چینی سفیر کو خیبرپختونخوا حکومت کی اُن اصلاحات اور قانون سازی کے عمل سے آگاہ کیا جو صوبائی حکومت کے بہتر نظم و نسق اور خصوصاً بجلی کی پیداوار، معدنیات اور آئل اینڈ گیس کے شعبوں میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے محفوظ مواقع پیدا کرنے کیلئے جاری ہے وزیراعلیٰ نے چینی سفیر کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا بھی ذکر کیا جس سے صوبے میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کیلئے سازگار ماحول پیدا ہو رہا ہے اُنہوں نے چینی سفیر کو صوبے میں جاری چینی منصوبوں میں ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین بھی دلایا اور کہا کہ چین دوسری عالمی اقوام کے مقابلے میں پاکستان کے زیادہ قریب ہے اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں چینی باشندوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے پرویز خٹک نے چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعاون کے پیش نظر پاکستانیوں کیلئے چینی زبان سیکھنے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا چینی سفیر سن ویڈونگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ صوبے میں 2700میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں اُنہوں نے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بعض دیگر شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں اُنہوں نے خیبرپختونخواکے پرائمری تعلیم کے شعبے میں چین کی حکومت کی جانب سے تعاون کی بھی پیشکش کی اور تعلیم، صحت اور فنی تعلیم کے شعبوں میں تعاون میں دلچسپی ظاہر کی اُنہوں نے پاکستان میں پائیدار ترقی اور خوشحالی واستحکام کیلئے چین کی حکومت کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
مزید اہم خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.