آزادکشمیر میں حکومت گرتی ہوئی معیشت کو سہار ا دینے کی بجائے مسائل اور پیچیدہ بنا رہی ہے‘تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہونا چاہیے

چیف آرگنائزر آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران و صدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم کا تقریب سے خطاب

اتوار 17 مئی 2015 14:44

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء ) چیف آرگنائزر آل آزادکشمیر مرکزی انجمن تاجران و صدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں حکومت گرتی ہوئی معیشت کو سہار ا دینے کی بجائے مسائل اور پیچیدہ بنا رہی ہے۔تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں ہونا چاہے۔حکومت اورسیزکشمیریوں کو تحفط فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی پرُکشش تاجر پالیسی اپنائے تاکہ اوسیزکشمیری اپنے وطن میں آکر کاروبار کرئے جو آزادکشمیر کی ترقی میں اہم کردارادا کرسکتے ہے۔

ان خیالات کااظہاراُنہوں نے فاضل چوک سی فور میں فرینڈز رینٹ اے کار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہاکہ آزادکشمیر بالخصوص میرپور سرمایہ کاری کے لیے موضوع ترین جگہ ہے جہاں کے تمام قدرتی وسائل اچھی تجارت کو فروغ دینے میں مدد دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اورسیز کشمیری وطن میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں مگر حکومت اور انتظامیہ کہ عدم دلچسپی کی وجہ سے آزادکشمیر کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

تقریب سے سیکرٹری جنرل تنویر احمد غازی،چوہدری صدیق،فاروق چوہان،شیخ حمیدالحق،چوہدری وقاص وکی،چوہدری ذیشان اقبال،چوہدری ابرار اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں مرزامنور بیگ،چوہدری خالق قربان،چوہدری زمان،فیضان،چوہدری موبین،راجہ عامر نوابی،تنویر اسلام،سجاد مغل،چوہدری امجد،چوہدری ہارون ،چوہدری اصغر،حافظ عمر علی،مظہر الحق،حاجی اقبال،ملک اشفاق،مرزا ظہر عباس،چوہدری نثار علی،چوہدری محمد یونس،چوہدری نذیر،چوہدری محمدشیریف،چوہدری کرامت،چوہدری سرفراز،قیصر محمود،مرزا اظہر اقبال،مرزا خرم جرال،چوہدری طارق،اشفاق حسین کیانی،چوہدری جمیل الرحمان،چوہدری شاہد حسین اور فاضل چوک کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔