اے جے کے یونیورسٹی کے زیر اہتما م بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ میں وقفہ نہ ہونے کی وجہ سے والدین اور طلباء شدید تشویش کا شکار

منگل 19 مئی 2015 13:45

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19مئی۔2015ء) اے جے کے یونیورسٹی کے زیر اہتما م بی اے، بی ایس سی سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ میں وقفہ نہ ہونے کی وجہ سے والدین اور طلباء شدید تشویش کا شکار۔

(جاری ہے)

والدین اور طلباء نے صحا فیوں کو بتا ہے کہ بی اے کے آخری پانچ پیپرز میں کوئی وقفہ نہیں ہے۔اس دوران انگریزی کا پرچہ بھی ہو گا۔انھوں نے کہا کہ دو سال بعد عجلت میں امتحانات سے طلبا وطالبات کا سال ضا ئع ہونے کا خد شہ ہے۔انھوں نے کنٹرولر یونیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیٹ شیٹ پہ نظر ثا نی کریں تا کہ طلبا و طالبات کو ذ ہنی اذیت سے نجات مل سکے۔