کراچی کو کربلا بنانے والے اب اندرون سندھ کی عوام کو بھی پیاسا مارنا چاہتے ہیں ، جمال صدیقی
رمضان المبارک سے قبل بجلی ،پانی کی قلت کو ختم نہ کیا گیا تو حکومت کیخلاف شدید احتجاج ،دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائیگا
جمعرات 21 مئی 2015 21:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکرٹری اطلاعات جمال صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو کربلا بنانے والے اب اندرون سندھ کی عوام کو بھی پیاسا مارنا چاہتے ہیں ، عوامی حکومت کی دعویدار عوام پر ہر طرح کے ظلم توڑ کر چین کی بانسری بجا رہی ہے ۔ رمضان المبارک سے قبل بجلی اور پانی کی قلت کو ختم نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
صوبائی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں سندھ کے سیکرٹری اطلاعات جمال صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حب کراچی میں مسائلوں کے انبار لگے ہوئے ہیں اور عوام پریشانی کی کیفیت میں کسی مسیحا کی منتظر ہے، صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں بجلی اور پانی کی قلت نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا ہے ، حیدر آباد ، بدین ، میر پور خاص ، کوٹھری ، دادو سمیت دیگر شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 10سے 12گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12سے 16گھنٹے عوام اس بنیادی نعمت سے محروم ہیں جبکہ اسپتالوں میں بجلی کی عدم دستیابی سے درجنوں آپریشن کے التواء سے نہ صرف مریضوں کو دوہری اذیت کا سامنا ہے بلکہ ان کی زندگیوں کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ائیرکنڈیشنز کمروں اور گاڑیوں میں بیٹھنے والے حکمرانوں نے عوام کو جس عذاب میں ڈال رکھا ہے اب عوام اپنے بنیادی حق کے لیے سڑکوں کا رخ کرینگے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر رمضان المبارک سے قبل بجلی اور پانی کے نظام کو درست نہ کیا گیا تو پورے سندھ میں حکومت مخالف احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.