سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر، موہنجوداڑو میں50، ، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر 49، روہڑی، جیکب آباد، پڈعیدن، سبی، دادو 48، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، مالاکنڈ، ہزارہ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہا

اتوار 24 مئی 2015 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2015ء) سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے،سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو میں50، جبکہ شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر 49، روہڑی، جیکب آباد، پڈعیدن، سبی، دادو 48، رحیم یار خان 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مالاکنڈ، ہزارہ، اسلام آباد/راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران میں مالاکنڈ,ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور بالائی فاٹامیں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویڑن، کشمیر اور بالائی فاٹا میں چند مقاما ت پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش استور میں 06 ملی میٹر جبکہ گوپس، کالام 04، گلگت، راولاکوٹ 03، پاراچنار، چلاس 02، مالم جبہ، مری اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔