آئندہ 2 روز میں ملک کے میدانی علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے

پیر 25 مئی 2015 13:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء) آئندہ 2 روز میں ملک کے بیشتر علاقے سخت ترین گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے جن میں میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،رپورٹ کے مطابقمالاکنڈ، ہزارہ، ، گوجرانوالہ ڈویڑن، کشمیر، گلگت بلتستان، میں کہیں کہیں بارش کا امکان جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 2 روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ مالاکنڈ ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویڑن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش استور میں 03 ملی میٹر جبکہ گڑھی دوپٹہ، کالام، پاراچنار 02، بونجی 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سندھ ،بلوچستان اور بہاولپور ڈویڑن کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، جیکب ا?باد میں49، جبکہ رحیم یار خان، سبی 48 ، سکھر 47، تربت، روہڑی، خانپور، حیدرا?باد 46 اور بنوں، ڈی جی خان، لسبیلا 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

متعلقہ عنوان :