ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کا راج،جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں، جھلسا دینے والی لو کا سلسلہ برقرار

منگل 26 مئی 2015 11:29

اسلام آباد/ لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کا راج ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ رات ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، محکمہ موسمیات نے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ۔پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سورج آنکھیں دیکھا تارہا اور پارہ بلندیوں کو چھونے لگا۔

(جاری ہے)

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے زیادہ تر علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں اور جھلسا دینے والی لو کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت گرنے لگا جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا ، شہر اقتدار میں جزوی طور پر مطلع ابر آلود رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن ، گلگت بلتستان، بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :