محکمہ تعلیم آزادکشمیر کی 60سے زائد سینئر معلمات اور 6ماہرین مضامین کو تر قی مل گئی

منگل 26 مئی 2015 13:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) محکمہ تعلیم آزادکشمیر کی 60سے زائد سینئر معلمات اور 6ماہرین مضامین کو ترقیاب کر دیا گیا ،سلیکشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز سیکرٹری تعلیم راجہ عباس خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری سروسز،ایڈیشنل سیکرٹری مالیات ،ناظم اعلیٰ نسواں سعیدہ گیلانی ،ڈپٹی سیکرٹری نسرین فیروز ،ڈپٹی ڈائریکٹر نظامت اعلیٰ سیدہ سعیدہ کلثوم ،سیکشن آفیسر اسحاق مغل ،ہیڈ کلرک نظامت اعلیٰ عابد حسین مغل نے شرکت کی ،اجلاس میں محکمہ کوٹہ کے خلاف ترقیاب ہونے والی ماہرین مضامین اور سینئر معلمات کے حق میں ٹائم سکیل کے کیسز زیر غور لاتے ہوئے ان کی منظوری دی گئی ،سلیکشن بورڈ نے اجلاس میں 6ماہرین مضامین کی کنفرمیشن اور59سینئر معلمات کے حق میں ٹائم سکیل کی منظوری دی،ان سینئر معلمات کو ٹائم سکیل کے تحت گریڈ 19,18,17میں ترقیاب کیا گیا ہے ،دریں اثناء آزادکشمیر بھر کے اساتذہ نے سیکرٹری تعلیم راجہ عباس ،ناظم اعلیٰ سعیدہ گیلانی سمیت محکمہ سروسز اور محکمہ مالیات کے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا ہے ،اساتذہ نمائندگان نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم اور ناظم اعلیٰ کی تعیناتی کے بعد محکمہ میں انقلاب برپا ہو گیا جس پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :