بیرسٹر سلطان محمود عوامی لیڈرمسئلہ کشمیر کو بیرونی دنیا میں اجاگر کر کے کشمیریوں پر احسان کیا ‘مسئلہ کشمیر کو بیرونی دنیا میں اجا گر نے پر پوری کشمیری قوم ان کے مشکور ہیں ‘بیرسٹر سلطان محمود عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشمائل ریاض کا بیان

منگل 26 مئی 2015 14:45

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماشمائل ریاض نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود عوامی لیڈرمسئلہ کشمیر کو بیرونی دنیا میں اجاگر کر کے کشمیریوں پر احسان کیا مسئلہ کشمیر کو بیرونی دنیا میں اجا گر نے پر پوری کشمیری قوم ان کے مشکور ہیں بیرسٹر سلطان محمود عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں میرپور کے عوام کے بنیادی مسائل کو بیرسٹر سلطان ہی سمجھ سکتے ہیں اور حل کر سکتے ہیں مجید اپنی پوری کابینہ کے ساتھ میرپور میں دو ماہ رہا اور پیسہ پانی کی طرح بہایا تا کہ عوامی لیڈر بیرسٹر کو شکست سے دوچار کرے لیکن عوام نے بیرسٹر سلطان کا ساتھ دیکر ثابت کیا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں اور بیرسٹر سلطان ہی میرپور کے عوامی کے نجات دہندہ ہیں عالمی منظر نامہ تیزی سے بدل رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدلتی ہوئی صورت حال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم کشمیر کاز کو بھرپور قوت سے عالمی ایوانوں میں اُجاگر کریں۔ جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے تمام ترراستے کشمیر سے ہو کر جاتے ہیں۔ یہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سلگتی ہوئی چنگاری ہے جو کسی وقت خوف ناک آگ کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ اس آگ کی لپیٹ میں جنوبی ایشیاء ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا امن آسکتا ہے۔ اس لیے کشمیر کاز کا پُرامن حل ضروری ہے۔ میں نے ہمیشہ دنیا بھر میں جا کر کشمیر کاز کو اُجاگر کیا ہے۔ ملین مارچ اسی سلسلہ کی ایک کڑی تھا۔ آزادکشمیر بھر کے اندر ضمنی الیکشن کی کامیابی کے بعد انقلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔