28مئی یوم تکبیر شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا‘محمد شاہین عباسی سینئر نائب صدر ریفیوجی یوتھ فیڈریشن

منگل 26 مئی 2015 14:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)ریفیوجی یوتھ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر محمد شاہین عباسی نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا۔ مہاجرین جموں وکشمیر 28مئی کے دن عظیم الشان ریلی کا اہتمام کرینگے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنی ایک جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ 28مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملے اور مملکت خدادادپاکستان ایٹمی پاور بنا ۔

انہوں نے کہا کہ 28مئی کی مناسبت سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں کا محور و مرکز ہے‘ کشمیریوں نے تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہو کر رہے گی۔ بھارت جلد یا بدیر مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کا انخلاء ضرور کریگا۔

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ 29مئی بروز جمعہ کوریفیوجی ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے دی جانیوالی کال دن رات احتجاجی دھرنا میں بھرپور شرکت کرینگے۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فی الفور اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر مہاجرین اپنے حق کیلئے احتجاج ضرور کرینگے۔