مسٹ قومی ادارہ ہے اس کو تباہ کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ‘احتساب بیورو اداروں کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے ‘احتساب کے خلاف نہیں طریقہ کار کیخلاف ہیں مذمت کرتے ہیں

سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری صدیق ایڈووکیٹ، مرزا ظفر ایڈووکیٹ، سردار جمیل صادق ایڈووکیٹ کی پریس کانفرنس

منگل 26 مئی 2015 14:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء)سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد صدیق ایڈووکیٹ، مرزا ظفر ایڈووکیٹ، سردار جمیل صادق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسٹ قومی ادارہ ہے اس کو تباہ کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے احتساب بیورو اداروں کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے احتساب کے خلاف نہیں طریقہ کار کے خلاف ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں مسٹ میں ہونے والی غیر قانونی تقرریوں کی انکوائری ہونی چاہیے راولاکوٹ مظفرآباد اور بھمبر سے بھرتی کئے گئے ملازمین کو فارغ کیا جائے زرداری ہاؤس اور صدر ریاست اپنے من پسند ٹھیکیدار کو 80کروڑ روپے دلوانے کیلئے یہ سارا کھیل کھیل رہے ہیں اس ٹھیکیدار نے پی ایم یو ، جناح ماڈل ٹاؤن اور مسٹ کے ٹھیکوں میں مبینہ طور پر اربوں روپے ہڑپ کئے ہیں مگر شہری تاحال واٹر سپلائی اور سیوریض سے محروم ہیں اگر سازشیں بند نہ کی گئیں تو پھر احتجاج کا راستہ اختیار کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاجی جاوید اکرم، ناصر قریشی ،چوہدری امجد، چوہدری منیر احمد، چوہدری منگا چوہدری لیاقت، چوہدری معروف، واجد قریشی ،شہر یار لغاری، چوہدری وحید ایڈووکیٹ، ودیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا ہے کہ میرپور کیساتھ کسی بھی صورت زیادتی برداشت نہیں کرینگے اداروں کو تباہ کیا جار ہا ہے مسٹ یونیورسٹی سمیت تمام اداروں میں دوسرے اضلاع کے لوگوں کو بھرتی کیا جارہا ہے مقامی نوجوانوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے جس پر اب کسی بھی صورت چپ نہیں رہیں گے اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کرینگے احتساب بیورو آزاد کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے مسٹ کے اساتذہ کے ساتھ ناروا اور ہتک آمیز سلوک کیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اساتذہ کی عزت وتکریم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے احتساب بیورو قانونی طریقہ کار کے مطابق کام کو یقینی بنائے مسٹ کے اندر ہونے والی غیر قانونی تقرریوں کی شفاف طریقہ کیساتھ انکوائری ہونی چاہیے اور دوسرے اضلاع خصوصا راولاکوٹ بھمبر اور مظفرآباد کے ملازمین کی تعداد سینکڑوں میں ہے کو نوکریوں سے فارغ کر کے انصاف کیا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف اقدامات اٹھائے جائیں گے زرداری ہاؤس اور صدر ریاست آصف نامی سندھ کے رہائشی نوجوان کو جعلی ڈگری دلوانے، مسٹ کے ٹھیکیدار کو اسی کروڑ روپے دلوانے کیلئے وائس چانسلر پر دباؤ ڈال رہے ہیں