تعلیم کے کلچر کو عام کرنے کیلئے اساتذہ کو بھرپور کردارادا کر نا ہوگا ‘تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا‘ بچیوں کی بہترین تعلیم کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتے رہیں گے

وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کاگور نمنٹ گرلز ہائی سکول ایف ون میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب

منگل 26 مئی 2015 14:46

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 مئی۔2015ء) تعلیم کے کلچر کو عام کرنے کیلئے اساتذہ اکرام کو اپنا بھرپور کردارادا کر نا ہوگا ‘تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا ‘گور نمنٹ گرلز ہائی سکول میں آ کر بے حد خوشی ہوئی یہاں کے سٹاف ممبران سمیت پوری ٹیم کی محنت اورکاوش کو سہراتے ہیں اور امیدف کرتے ہیں کہ وہ اپنہ سب روز محنت کو اسی طرح استعمال کریتے ہوئے بچیوں کی بہترین تعلیم کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے گور نمنٹ گرلز ہائی سکول ایف ون میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پروزیر تعلیم آزاد کشمیر میاں عبدالوحید ،ڈویژنل ڈائریکٹر محترمہ تنویر کوثر، صدر معلمہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایف ون محتر مہ تسنیم ظفر، سیکر ٹری تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر میرپورشاہد منیر،صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ایف ون راشد تراب ودیگر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایف ون میں طلباء کو اچھے نتائج، اور مختلف پراگرامات اور کھیل میں نمایاں پوزیشن حاصل کر نی والی طلباء میں شیلڈز ،ٹرافی تقسیم کی وزیر تعلیم میاں عبدالوحید نے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر بچیوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم، آزاد کشمیر سمیت پاکستان کی مختلف شخصیات کے روپ میں اور سکول کے سٹاف صدر معلمہ کے بارے میں خاکے پیش کر کے آنے والے مہمانوں کی خصوصی داد بھی لی پروگرام کے دوران مختلف شخصیات نے سکول کیلئے ڈونیشن بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :