` خطہ کشمیر قدرتی طور پر پانی کی دولت سے مالا مال،ہائیڈرل پاور جنریشن کے ٹھوس منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، چودھری محمد یٰسین`

جمعرات 28 مئی 2015 21:11

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء) آزاد حکومت کے سینئر وزیر چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ خطہ کشمیر قدرتی طور پر پانی کی دولت سے مالا مال ہے۔ قدرت کے اس انمول تحفے سے استعفادہ حاصل کرنے کے لیے ہائیڈرل پاور جنریشن کے شعبہ میں ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ ا س کے لئے محکمہ ہائیڈرل کو انتہائی جانفشانی اور کمٹمنٹ کے تحت کام کررہا ۔

تمام جاری منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،نئے منصوبوں کی سٹڈی بھی روایتی طریقوں سے ہٹ کر تیز رفتار کردی گئی ہے تاکہ ملک کے اندر بجلی کے بحران اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد مل سکے،ہائیڈرل سیکٹر کے منصوبوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے انرجی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا ،آزاد کشمیر میں ہائڈل جنریشن کے بے پناہ مواقعوں سے بھی مزید استفادے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوگا تو کشمیری عوام کو اسکا براہ راست فائدہ پہنچے گا ۔ اان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آبادمیں بزنش کمیونٹی پر مشتمل ایک نمائندہ وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،تمام منصوبوں میں میرٹ کو اولین فوقیت دی جائے گی ،اوران منصوبوں کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے گا آزاد کشمیر میں اس وقت پانچ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے اور آزاد کشمیر کی ضرورت پانچ سو میگاواٹ ہے۔

انھوں نے کہا کہ محکمہ اپنے کام لگن اور کمٹمنٹ کے ساتھ ملکی ترقی کے لئے مصروف عمل ہے ۔ آزاد کشمیر میں ہائیڈرل جنریشن کے وسیع مواقع موجود ہیں ہمیں قدرت کے ان انمول خزانوں سے استفادہ حاصل کرنے کیلیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل، فزیبلٹی سٹڈی اور دیگر پراسس کو تیز رفتار کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ہائیڈرل کے شعبہ میں ترقی کے لیے محکمہ کی تیز رفتاری سے کام کرنے کے خواہاں ہیں اور اس وقت پاکستان میں بجلی کے بحران اور لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے ہائیڈرل منصوبوں پر فوری اقدامات اور منصوبہ جات مکمل کرنے سے ہی اس بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ ہائیڈرل بورڈ بجلی پیدا کرنے کر کے معقول انکم کا ذریعہ بن سکتا ہے جس سے خطہ ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو سکے گا۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی بقاء اور سلامتی کے لئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ،محترمہ بے نظیر بھٹو نے جمہوریت کو بچانے کے لئے میثاق جمہوریت کی بنیاد رکھی جس نے ملک کی تقدیر بدل دی ہے ،ملک سے سیاسی انتقام کی روش بھی ختم ہو چکی ہے ، سیاسی پارٹیاں آج جو قومی دھارے کی سیاست کر رہی ہیں اسکا کریڈٹ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کو جاتا ہے ،سینئر وزیر آزاد جموں و کشمیر چودھری محمد یٰسین نے کہا کہ آزاد خطہ کے عوام پر پاکستان کے سیاسی اور جمہوری نظام کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ،پاکستان میں مضبوط جمہوریت کا مطلب ہے کہ آزاد کشمیر کا جمہوری نظام بھی مستحکم ہے ،پاکستان میں جب بھی آمروں اور ڈکٹیٹروں کی جانب سے سیاسی نظام پر شب خون مارا گیا تو آزاد کشمیر کا جمہوری نظام بھی متاثر ہوا،اانہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری بننے سے ملک میں بے پناہ ترقی ہوگی اور پاک چائینہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستی مزید مستحکم ہوگی ،ہائیڈرل سیکٹر کے منصوبوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے انرجی بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا ، کشمیریوں کی منزل الحاق پاکستان ہے ہمیں ایک مضبوط ،مستحکم اور طاقتور پاکستان چاہیے ،جو کشمیریوں عوام کے حق خود ارادیت کے لئے ایک مضبوط موقف اپنا سکے ،چودھری محمد یٰسین نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر آزاد خطہ میں ترقی اور خوشحالی کے میکانزم پر عمل پیرا ہے ،وفاق سے ہماری حکومت کے بہترین تعلقات ہیں ،جس سے آزاد کشمیر میں ترقی کا عمل فروغ پا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ریاست کے قدرتی وسائل سے استفادے کے لئے وفاق کا کردار انتہائی اہم ہے ،بالخصوص ہائیڈل سیکٹر میں توجہ دی جائے تو آزاد کشمیر سمیت پاکستان میں انرجی کرائسس کا خاتمہ ہوسکتا ہے ،ہائیڈل کے دستیاب وسائل سے بجلی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے ،۔

`

متعلقہ عنوان :