کھڑی شریف عرس پاک نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ‘اولیااکرم کے عقیدت مندان اور زائرین کیلئے بھرپور انتظامات مکمل کئے جائیں گے ‘سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے

ڈائریکٹر اوقاف میرپورڈویژن مقصود حسین عباسی کی میڈیا سے با ت چیت

جمعہ 29 مئی 2015 16:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) ڈائریکٹر اوقاف میرپورڈویژن مقصود حسین عباسی نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھڑی شریف عرس پاک نہایت عقیدت واحترام سے منایا جائے گا اور اولیااکرم کے عقیدت مندان اور زائرین کیلئے بھرپور انتظامات مکمل کئے جائیں گے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے چوروں اور دیگر افرا د پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جائے گی محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مشہور روحانی درس گاہ حضرت بابا دمڑی والی سر کار کھڑی شریف کا سالانہ عرس مبارک یک جون 2015کو شروع ہوگا اور2جون2015کو ڈیڈھ بجے اختتام پزیر ہو گا عرس پاک کی اس با بر کت محفل میں آزاد کشمیر پاکستان کے علاوہ بیرون ممالک سے آئے ہوئے ہزاروں زائرین شر کت فر ما کر روحانی فیض حاصل کریں گے در بار عالیہ کھڑی شریف میں عرس پاک کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گی ہے مورخہ1-6-2015نماز عصر سے مغرب تک ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی نماز مغرب کے فورا بعد دربار شریف کو عرق گلاب کے ساتھ غسل دیا جائے گا در بار شریف کے غسل کے مہمان خصوصی خافظ طارق محمود راجہ چیئر مین علما مشائخ ہوں گے سیکرٹری اوقاف آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سید نظیر الحسن گیلانی بھی شر کت فرمائیں گے نما ز مغرب کے بعد نماز عشاء مہمان گرامی و زائرین کیلئے تبرک وطعام کا اہتمام کیا جائے گا 9بجے نماز عشاء ادا کی جائی گی 9:45پر محفل سماع شروع ہو گی جو رات11:30بجے تک جاری رہے گی 11:30پر اختتامی دعا کی جائے گا مورخہ2-6-2015یتقریب کا آغاز ہو گا تلاوت کلام پاک، نعت خوانی، عارفانہ کلام ودیگر علما اکرام خطاب کریں گے 12بجے سیکرٹری اوقاف آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نظیر الحسن گیلانی بطور مہمان خصوصی خطاب فر مائیں گے تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ اوقاف آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کریں گے دن1:00بجے اختتامی دعا ہوگی زائر ین کیلئے لنگر کا وسیع تر انتظام بھی کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف ہر سال کی طرح اس سال بھی زرائرین کیلئے بہترین سہولتوں کا اہتمام کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اوقاف میرپور مقصود عباسی نے میڈیا کے نمائیدگان سے خصوصی گفتگو میں کیا