جانوروں سے بہتر پیداواری نتائج حاصل کرنے کیلئے بر وقت علاج معالجہاور حفاظتی ٹیکہ جات لازم ملزوم ہیں ‘لائیو سٹاک سیکٹرمیں ترقی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے ‘ناظم لائیو سٹاک ڈاکٹر راجہ مطلوب حسین کا تقریب سے خطاب

جمعہ 29 مئی 2015 16:50

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)جانوروں سے بہتر پیداواری نتائج حاصل کرنے کے لیے بر وقت علاج معالجہاور حفاظتی ٹیکہ جات لازم ملزوم ہیں لائیو سٹاک سیکٹرمیں ترقی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے الحمدللہ محکمہ امور حیوانات وزیر امور حیوانات سید بازل نقویاور سیکرٹری امور حیوانات ڈاکٹر شہلا وقار کی قیادت و راہنمائی میں عوامی امنگوں کے عین مطابق ملکی ترقی میں قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار ناظم لائیو سٹاک ڈاکٹر راجہ مطلوب حسین نے چوکی میں محکمہ امور حیوانات اور پرائیوٹ سیکٹر کے اشتراک سے قائم توقیر ڈیری فارم ثوبان ڈیری فارم اور حاجی راجہ رحمت گوٹ فارم کی افتتاحی تقریب کے بعد محکمہ امور حیوانات کے غیر جریدہ ملازمین کے ایک نماہندہ وفد سے دوران ملاقات کیا ڈاکٹر مطلوب حسین نے فیلڈ سٹاف کو محنت اور لگن سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنیاور بر وقت حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوے کہا ک اپ کا واسطہ اللہ کی مخلوق بے زبان جانوروں سے ہوتا ہے جب بے زبانوں کی خدمت کی جائے تو اللہ پاک راضی ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

جانور زبان سے اپنا دکھ درد نہیں بتا سکتا اس کی مشکل اور پریشانی کو دور کرنا عبادت ہے۔ آپ لوگ خوش نصیب ہیں جو ایسی مخلوق کی خدمت کر رہے ہیں جو بول نہیں سکتے ہمیں صرف اللہ کی خوشنودی کیلئے کام کرنا چاہئے۔ دکھاوے کیلئے نہیں۔ نمائندہ وفد نے ناظم لائیو سٹاک کو فیلڈ سٹاف کی آپ گریڈیشن کے درینہ حل طلنب مسلے کو حل کرنے میں مدد کی درخواست کی جس پر انہوں نے ہمدردانہ غور کرنے کا یقین دلایا۔ ناظم لائیو سٹاک کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور حیوانات ڈاکٹر غلام رسول چوہدری ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر محمد ایوب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد قیوم، ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر محمد منشا اور ڈاکٹر محمد بلال بھی تھے۔