ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجہ فاروق اکرم خان نے منگلا جھیل میں مچھلی کی بریڈنگ کے دوران جال اور پٹی سمیت دیگر غیر قانونی ذرائع سے مچھلی کا شکار اور نایاب نسل کے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی

جمعہ 29 مئی 2015 16:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجہ فاروق اکرم خان نے منگلا جھیل میں مچھلی کی بریڈنگ کے دوران جال اور پٹی سمیت دیگر غیر قانونی ذرائع سے مچھلی کا شکار اور نایاب نسل کے پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144کے تحت نافذ کر دی اور متنبہ کیا کہ اگر کوئی شخص یا ٹھیکیدار مچھلی ،یا اس اس کا کوئی اہلکار منگلا ڈیم میں خلاف ورزی کا مرتکب پایاگیا تو اس کے خلاف زیر دفعہ APC188کے تحت کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائیگی تاہم اینگلر ز ایسوسی ایشن کے کارڈ ہولڈر اس حکم سے مستثنیٰ ہونگے یہ اقدامات آزاد جموں کشمیر وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مچھلی کے تحفظ اور فروغ کے لیے اٹھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صدر اینگلرز ایسوسی ایشن اور وائلڈ لائف اینڈ فشریز کے اعزازی گیم وارڈن رمضان دت ایڈووکیٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دیگوار سے پلاک تک کے دریائے پونچھ کو مہاشیر ،نیشنل پارک ڈیکلیئر کیا گیا ہے جو ریاست کی معروف مچھلی مہا شیر ،کی افزائش و تحفظ کی پناہ گاہ ہے اس لیے نیشنل پارک میں باروڈ ،کرنٹ اور زہر آلودہ مادے سے مچھلی شکار کی ممانعت ہے ۔