اسلامک سٹڈیز فورم کے طلبہ کی کاوشوں سے رسالہ”سیرت و کردار“شائع ہو گیا

اتوار 31 مئی 2015 12:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء)اسلامک سٹڈیز فورم کے طلبہ کی کاوشوں سے رسالہ”سیرت و کردار“شائع ہو گیا۔جامعہ کشمیر میں رسالہ کو زبردست پذیرائی ملی۔ گزشتہ روز ادارہ مطالعہ کشمیر میں تقریب رونمائی بھی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر رستم خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدارت کوآرڈی نیٹر اسلامیات واردو پروفیسر ڈاکٹر اکرام الرشید نے کی ۔تقریب رونمائی میں جامعہ کی فیکلٹی او ر مختلف شعبوں کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رسالہ کے حوالے سے طلبہ میں بڑا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ آئندہ شمارے کیلئے طلبہ نے ابھی سے اپنی تحریری جمع کرانا شروع کردی ہیں۔