احتساب بیورو کو قاعدے قانون کا پابند بنا یا جائے ‘ مرکزی انجمن تاجراں

پیر 1 جون 2015 16:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء)مرکزی انجمن تاجراں کوٹلی نے مسٹ یونیورسٹی میرپور میں احتساب بیورو کے عملے کے ہاتھوں ملازمین کو ہراساں کر نے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب بیورو کو قاعدے قانون کا پابند بنا یا جائے ۔ احتساب بیورو اپنے قانونی دائیر ہ کار کے اندر رہ کر انکوائیری کرے ۔ لاقانونیت کی اجازت نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

مرکزی انجمن تاجراں کے صدر ملک یعقوب خان ، جنرل سیکریٹری انوار بیگ ، کوآرڈینیٹر جمیل منہاس ،اور راجہ رحیم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسٹ یونیورسٹی میرپور کے حوالے سے اگر کوئی شکائت ہے تو اس انکوائیری ضرور ہونی چاہیے ۔ لیکن مسٹ یونیورسٹی کی انتظامیہ اور ملازمین کو ہراساں کر نا درست نہیں ۔ احتساب بیورو اپنے قانون کے دائیرے میں رہ کر کام کرے ۔ کسی بھی ادارے یا شخص کو لاقانونیت کا حق حاصل نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی زیادتی کی صورت میں انجمن تاجراں راست اقدام کرے گی ۔