کیپٹن (ر) سرفراز عہد ساز شخصیت تھے ‘ تحریک آزاد ی کشمیر اور کشمیری تشخص کے لیے ہر لمحہ قربانی کیلئے تیار رہے ‘ ظفر اقبال غازی

پیر 1 جون 2015 16:10

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) سابق تحصیل آرگنائزر مسلم کانفرنس ظفر اقبال غازی نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) سرفراز ایک عہد ساز شخصیت تھے انھوں نے تحریک آزاد ی کشمیر اور کشمیری تشخص کے لیے ہر لمحہ قربانی کیلئے تیار رہے جنرل ایوب خان نے جب آزاد گورنمنٹ کے اختیارات چھین لیے تو میرے والد محتر م غازی عبدالرحمن نے مظفر آباد کے مقام پر دوران تقریر چوٹھ ایکٹ جلا دیا واپسی میرپور اسلام گڑھ کے مقام سے نافرمانی کی پاداش میں غازی عبدالرحمن کو گرفتار کر لیا ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل آرگنائزر مسلم کانفرنس ظفر اقبال غازی نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ میرپور جیل کے باہر کیپٹن (ر) سرفراز ،چوہدری نوز حسین ، غازی الٰہی بخش، محمد شفیع ، ماسٹر رشید زرگر ، ڈاکٹر ظفر یعقوب و دیگر نے احتجاج کیا کہ غازی عبدالرحمن کو رہا کیا جائے یا ہمیں بھی گرفتار کیا جائے تو ان تمام لیڈران کو حکومت نے جیل میں بند کر دیا تین ماہ سزا کاٹی اور رہائی سے پہلے حکومت نے وہ ایکٹ واپس لے لیا اور آج جو جمہوریت کے چیمپین بنے ہو ئے ہیں تمام لیڈران نے معذرت کر لی تھی کہ اس احتجاج سے ہمارا کوئی تعلق نہیں کیپٹن(ر) سرفراز جیسے لوگوں کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی اور قومیں ایسے نڈر ، بے باک لیڈروں پر فخر کرتی ہیں وہ کبھی مرتے نہیں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔