مفتی محمد سعید کی بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیرمیں امرناتھ یاترا کیلئے سی آر پی ایف کی 80اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کی درخواست

منگل 2 جون 2015 17:16

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء)مقبوضہ کشمیر میں مفتی محمد سعید کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی حکومت سے سالانہ امرناتھ یاترا کیلئے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجی کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی80اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے ۔

(جاری ہے)

سرینگر سے شائع ہونیوالے اخبارکی رپورٹ کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی حکومت سے مقبوضہ علاقے میں پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سی آر پی ایف کی تقریباً80اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کیلئے کہاہے ۔

ذرائع نے کہا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی کمپنیاں مقبوضہ علاقے بھجوانے کی انتظامیہ کی درخواست منظور کر لی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سی آر پی ایف کی اضافی کمپنیاں یاترا سے دو ہفتے قبل 15جون سے مقبوضہ علاقے پہنچاشروع ہوجائیں گی ۔تقریبادو ماہ تک جاری رہنے والی یاترا دو جولائی کو شروع ہو گی ۔