میرپور شہر کو دنیا کا جدید ترین اور صاف ستھرا شہر بنانے میں اپنا بھرپور کردارادا کرونگا ‘ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور

بدھ 3 جون 2015 16:54

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جون۔2015ء) ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور بابر شہزاد نے کہا ہے کہ میرپور شہر کو دنیا کا جدید ترین اور صاف ستھرا شہر بنانے میں اپنا بھرپور کردارادا کرونگا پورے میرپور میں بلاتفریق تعمیروترقی کا کام شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عہدہ خدا کی طرف سے عنایت ہے اس کو عوام علاقہ کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرونگا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے میرپور کے سب سے بڑے سیکٹر میاں محمد ٹاؤن میں اپنے دورہ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بن خرماں کی گلیاں جلد پختہ کر دی جائینگی پی پی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے مرکزی قیادت کے اعتماد پر پورا اترونگا بابرشہزاد نے کہا کہ میرپور میرا شہر ہے یہاں کے لوگوں کی خدمت میرا فرض ہے بلاتفریق عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کیلئے تعمیراتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :