جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی علاقوں میں مزیدبارش کا امکان

جمعرات 4 جون 2015 11:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران شمال مشرقی پنجاب( لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی ڈویڑن)، ہزارہ، میر پورخاص،قلات، کوئٹہ، سبی، نصیر آباد ڈویڑن ، اسلام آباد، کشمیراور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ(سکھر،لاڑکانہ، میر پورخاص،حیدرآباد ڈویڑن) میں کہیں کہیں جبکہ بالائی پنجاب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز/گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش سکھر میں50 ملی میٹر جبکہ دادو42،راولاکوٹ41، شہید بینظیر آباد37، پڈعیدن36، مری25، ڈپلو23، سیدوشریف19، مٹھی16، موہنجوداڑو13، دیر11، حیدرآباد08، جیکب آباد، لاہور(ائیرپورٹ)، روہڑی07، گڑھی دوپٹہ، لاڑکانہ، مالم جبہ06، میر کھانی،ٹھٹہ میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں46 جبکہ دادو43، سبی، جیکب آباد42، نوکنڈی، رحیم یار خان، موہنجوداڑو، روہڑی، لسبیلا، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :