بدقسمتی سے آج اچھے سننے والے اور اچھے گانے والوں کی تعدا د کم ہوتی جارہی ہے ‘ گلوکارہ حمیرا چنا

جمعرات 4 جون 2015 12:38

بدقسمتی سے آج اچھے سننے والے اور اچھے گانے والوں کی تعدا د کم ہوتی جارہی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء ) گلوکارہ حمیرا چنا نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے آج اچھے سننے والے اور اچھے گانے والوں کی تعدا د کم ہوتی جارہی ہے ،ہماری نوجوان نسل کو کلاسیکل موسیقی کی الف ،ب کا پتہ نہیں اورنہ ہی ان کو مہندی حسن اور نورجہاں جیسے لیجنڈ گلوکار وں کے بارے میں علم ہے کہ وہ کتنے بڑے عظیم گلوکار تھے جن کا ثانی پوری دنیامیں نہیں اور ان کی صلاحیتوں کا اعتراف بھارت کے نامور گلوکاراورموسیقار بھی کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرو یو کے دوران حمیرا چنا نے کہا کہ اب اچھے گلوکار وں اور میوزک ڈائریکٹرز کا قہط پڑ چکا ہے ابھی جو گلوکار موجود ہیں مجھے آنے والے وقتوں میں ان کا بھی کوئی متبادل نظر نہیں آتا ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی سرپرستی میں پورے ملک میں موسیقی کی اکیڈمیاں بنانی چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمیں اچھے گلوکار میسر آسکیں ۔ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ موسیقی کی دنیامیں پاکستان بھارتی موسیقاروں اورگلوکاروں سے بہتر ہے۔