صوابی‘ لڑکی کے روپ میں مشہور ٹک ٹاکر لڑکا نکلا، پولیس حراست میں اعتراف جرم

پیر 8 ستمبر 2025 13:33

صوابی‘ لڑکی کے روپ میں مشہور ٹک ٹاکر لڑکا نکلا، پولیس حراست میں اعتراف ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی ٹک ٹاکر لڑکی ایک لڑکا نکالا، پولیس نے ملزم عبدالمعزکو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان لیاقت علی کے مطابق ملزم کی شناخت عبدالمعز کے نام سے ہوئی ہے، جو خواتین کے کپڑے پہن کر مختلف انداز میں ویڈیوز ریکارڈ کرتا اور پھر انہیں آن لائن پوسٹ کرتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ان سرگرمیوں سے مقامی عوام میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی تھی۔عوامی شکایات موصول ہونے پر بام خیل پولیس چوکی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ اس طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے۔