اداکار فیروز خان ڈرامہ سیریل ’’سانول یار پیا‘‘ میں در فشاں سلیم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے

منگل 9 ستمبر 2025 16:39

اداکار فیروز خان ڈرامہ سیریل ’’سانول یار پیا‘‘ میں در فشاں سلیم کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) اداکار فیروز خان ڈرامہ سیریل ’’سانول یار پیا‘‘ میں اداکارہ در فشاں سلیم کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے کے ہدایت کار دانش نواز ہیں اور یہ ڈرامہ سیریل جلد نجی ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فیروز خان ان دنوں ڈرامہ سیریل ’’میں زمین تو آسمان‘‘ میں اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔\932

متعلقہ عنوان :