ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت 13ستمبر تک ملتوی

بدھ 10 ستمبر 2025 22:29

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت 13ستمبر تک ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2025ء)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔بدھ کواسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قتل کیس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نامزد ملزم عمر حیات کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے کیس کی کارروائی آئندہ سماعت تک موخر کر دی، عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم کو مقدمے کا چالان فراہم کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 13 ستمبر 2025 کو مقرر کرتے ہوئے جیل حکام کو ملزم کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :