سوشل میڈیا انفلوئنسرآمنہ احمد نے دو روزہ ایکسپو میلے کا اہتمام سیالکوٹ میں کیا

اداکار شامل خان، سمیع خان، سونوڈینجرس ماروی خان سمیت یگر سماجی سیاسی کاروباری شخصیات نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 9 ستمبر 2025 17:25

سوشل میڈیا انفلوئنسرآمنہ احمد نے دو روزہ ایکسپو میلے کا اہتمام سیالکوٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر2025ء) ایونٹ ارگنائزر سوشل میڈیا انفلوئنسرآمنہ احمد نے دو روزہ ایکسپو میلے کا اہتمام سیالکوٹ میں کیا جس میں اداکار شامل خان، سمیع خان، سونوڈینجرس ماروی خان سمیت یگر سماجی سیاسی کاروباری شخصیات نے شرکت کی جبکہ اس دو روزہ ایکسپو میلے میں تیس ہزار سے زیادہ لوگوں نے وزٹ کیا اس موقع پر جیولری ،کاسمٹیکس، گارمنٹس سمیت لائف سٹائل اشیاءکو نمائش میں رکھا گیا جسے حاضرین سے خوب سراہا اس موقع پر گلوکار و ڈانسر سونو ڈیجنرس نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے شرکاءسے خوب داد سمیٹی اس موقع پر شائقین اداکار شامل خان اور سمیع خان کے ساتھ سیلفی تصاویر بنواتے رہے جبکہ اس موقع پر ایونٹ ارگنائزر آمنہ احمد نے کہا کہ دو روزی ایکسپو میلے کا مقصد یہی تھا کہ شہریوں کو ایک چھت تلے ضروریات زندگی کی تمام اشیاءکو سستے داموں مہیا کرنا اور شرکاءکو فنکاروں کی صورت میں تفریح فراہم کرنا تھا اس ایکسپو سے میری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے آئندہ بھی اس طرح کی نمائش کا انعقاد کرتی رہونگی ۔