Live Updates

عمران اشرف کے نام پرجعل سازوں کی جانب سے سیلاب فنڈز جمع کیے جانے کا انکشاف

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:40

عمران اشرف کے نام پرجعل سازوں کی جانب سے سیلاب فنڈز جمع کیے جانے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)اداکار و ٹی وی میزبان عمران اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے نام سے متعدد سوشل میڈیا اکائونٹس بنا کر سیلاب متاثرین کے نام پر فنڈز جمع کیے جا رہے ہیں۔عمران اشرف نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے نام سے بنائے گئے تمام اکائونٹس جعلی ہیں۔اداکار کے مطابق فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے اکائونٹس اور پیجز بنا کر لوگوں سے فنڈز جمع کروانے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کے علم میں آیا کہ ان کا نام استعمال کرکے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے اور سیلاب متاثرین کے نام پر فنڈز اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔عمران اشرف نے واضح کیا کہ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے تاحال فنڈز جمع کرنے کا سلسلہ شروع نہیں کیا اور اب تک تمام پلیٹ فارمز پر بنائے گئے اکائونٹس جعلی ہیں،ان کے مطابق وہ کچھ دنوں بعد سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں اور یہ کہ وہ مذکورہ سلسلہ اپنے انسٹاگرام پیج کے ذریعے شروع کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے جعل سازوں سے خبردار رہیں، انہیں فنڈز نہ دیں اور ایسے جعل سازوں کو رپورٹ کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات