علی ظفر کی جانب سے حضرت محمد ﷺ سے عقیدت و محبت کا اظہار

آپ ﷺ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے نعت "نورِ خدا محمد ﷺ" کا روح پرور نظرانہ پیش

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 ستمبر 2025 18:52

علی ظفر کی جانب سے حضرت محمد ﷺ سے عقیدت و محبت کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2025ء) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار، اداکار اور فنکار علی ظفر نے 12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے 1500ویں یومِ ولادت کی مناسبت سے ایک پراثر نعت "نورِ خدا محمد ﷺ" پیش کی ہے، جو روحانیت، محبت اور عقیدت کا بے مثال مظہر ہے۔

یہ نعت رحمن فارس جیسے نامور شاعر کے لکھے ہوئے کلام اور حسن بادشاہ کی موسیقی پر مبنی ہے، جو علی ظفر کے جذبات اور عشقِ رسول ﷺ کی گہرائی کو موسیقی اور الفاظ کے حسین امتزاج سے بیان کرتی ہے۔

(جاری ہے)



علی ظفر نے نعت کی ریلیز کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“یہ نعت ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی 1500ویں یومِ ولادت پر پیش کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ میری خواہش ہے کہ یہ نعت امن، اتحاد اور روشنی کا پیغام بن کر دلوں میں جگہ بنائے۔”

نعت کی ریلیز کے فوری بعد دنیا بھر میں مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے، اور اسے علی ظفر کی جانب سے ایک روحانی مشن کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔
"نورِ خدا محمد ﷺ" اپنی پرسوز دھن، پُراثر اشعار اور خلوصِ دل سے پڑھنے کے انداز کے ساتھ ایک ایسا نذرانہ ہے جو نبی کریم ﷺ کی ابدی ہدایت اور محبت کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔