برما میں ہزاروں مسلمانوں کی شہادت اور سینکڑوں مسلمان بستیوں کو جلا کر خاک کر دینا قابل مذمت ہے ‘سہیل شمیم ایڈووکیٹ

جمعرات 4 جون 2015 17:29

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) برما میں ہزاروں مسلمانوں کی شہادت اور سینکڑوں مسلمان بستیوں کو جلا کر خاک کر دینا قابل مذمت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار راجہ سہیل شمیم ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ برما میں گذشتہ کئی مہینوں سے مسلمانوں پر بد ترین مظالم ڈھائے جار ہے ہیں ۔

جو کہ انسانی تاریخ کی کبھی نہ مٹنے والی مثال ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج الیکٹرانک،پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے برما کے مسلمانوں کے قتل عام پوری دنیا کے سامنے عیاں ہیں لیکن افوام متحدہ اور آئی ہیں اور انسانی حقوق کی تنظمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔ برما کے مسلمان بھی ہمارے بھائی ہیں۔ مسلم ممالک کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عالم اسلام اور انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی خاموش معنی خیز ہے۔ برمی مسلمان لمحہ بہ لمحہ موت کے بھیانک منہ میں اُتر رہے ہیں ۔ ہم نہاد تنظیمیں اور الخیوسز کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کی جانب سے عالمی دنیا کی تنظیموں اور بااثر ممالک کے سربراہان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ برما میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم اور قتل عام کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

حکومت پاکستان کو فوری طور پر اس مسئلہ پر مناسب لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے عالمی دنیا کی توجہ برما کے مسلمانوں پر مظالم کی طرف دلانی چاہیے۔ پاکستان دنیا اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے ۔ پاکستان کو برما کے مسلمانوں کو مظالم سے بچانے کے لیے سفارتی محاز پر پوری قوت سے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے.

متعلقہ عنوان :