عوام کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ‘مہنگے ترین پیکجز استعمال کرنے والی عوام انٹر نیٹ سے محروم

جمعہ 5 جون 2015 16:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ دعوتی مہم کے دوران ہزاروں افراد تک دعوت پہنچائی جائے اور انہیں جماعت میں شامل کیا جائے،استقبال رمضان اور دعوتی مہم بھرپورانداز سے چلائی جائے ،نریندر مودی نہ صرف مسلمانوں کا بلکہ دیگر مذاہب کے مظلوموں کا بھی قاتل ہے ،سید صلاح الدین کشمیریوں کے ہیرو اور تحریک آزادی کشمیر کی علامت ہیں،قرآن وسنت کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دیں،300سے زائد افراد مظفرآباد ،پونچھ،باغ اور دیگر اضلاع سے جماعت اسلامی میں شامل ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں ،آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے امراء اضلاع اپنی ٹیم کے ہمراہ میدان میں اتریں یہ فرسودہ نظام ریت کی دیوار ثابت ہو گا،10جون کو سراج الحق کا کوٹلی میں بھرپور استقبال کیا جائے گا،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ارشد ندیم ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا،امراء اضلاع نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹس اور جائزہ پیش کیا،امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ظلم پر مبنی استحصالی نظام آخری ہچکیاں لے رہا ہے جماعت اسلامی کے کارکن پر عزم ہو کر میدان میں نکلیں تو یہ کرپٹ نظام اور اس کی محافظ قیادت ریت کی دیوار ثابت ہوں گے،انہوں نے کہاکہ یہ کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستانی پرچموں کی بہار سجا رہے ہیں اورآزاد خطے کی حکومت چند ہزار مہاجرین کو پریشان کیے ہوئے ہے آزاد خطے میں برسرا قتدار آنے والوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے وہ اضافے کا باعث بنے ہیں ان سے اب خیر کی کوئی امید باقی نہیں ہے .