خدمت حلق ہمارا سیاسی ایجنڈا ہے عوامی خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیں گے ٗچوہدری عبد المجید

ہائیڈرل جنریشن ، ایجوکیشن ، ٹورازم کو فوکس کررکھا ہے جس سے آزا دکشمیر معاشی خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری عبد المجید کا اجلاس سے خطاب

اتوار 7 جون 2015 16:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آزادکشمیرکا حالیہ بجٹ کو مثالی بنایا جارہا ہے ۔ خدمت حلق ہمارا سیاسی ایجنڈا ہے عوامی خوشحالی کے ایجنڈے کی تکمیل کر کے رہیں گے ۔ ہائیڈرل جنریشن ، ایجوکیشن ، ٹورازم کو فوکس کررکھا ہے جس سے آزا دکشمیر معاشی خوشحالی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

وزیر اعظم آزادکشمیر یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطا ب کر رہے تھے ۔ وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر ، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری رشید ، وزیر مال چوہدری علی شان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ورکس ، دیگر اعلیٰ افسران اجلاس میں شریک تھے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حالیہ بجٹ سے آزاد کشمیر میں جہاں تعمیر وترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بجٹ سے آزاد کشمیر میں بلا تخصیص ترقیاتی عمل ہوگااور دور دراز پسماندہ علاقوں کے عوام کو بھی شہرجیسی سہولتیں مہیا ہو سکیں گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان نے مالی مشکلات کے باوجود آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لیے ممکنہ فنڈز فراہم کیے جس پر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے شکر گزار ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے بجٹ میں آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں یکساں ترقیاتی فنڈز فراہم ہوگئے ۔ اپوزیشن کی تمام تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جارہا ہے ۔ آزا د کشمیر میں عوام کو بلاتخصیص تمام جدید سہولتیں فراہم ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :