خدانے چاہا تو دوبارہ منتخب ہوکر اسمبلی میں آئے توادھورے کاموں کوپورے کرینگے ٗ سردار جاوید ایوب

چار سالوں میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی عوام اور میڈیا کے سامنے ہے ٗ آئندہ فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے ٗ جلسے سے خطاب

اتوار 7 جون 2015 16:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جون۔2015ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر وزیر جنگلات ووائلڈ لائف سردار جاوید ایوب نے کہا ہے کہ مجھے آج خوشی ہورہی ہے کہ حلقہ ایک کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوئے اگر خدانے چاہا تو دوبارہ منتخب ہوکر اسمبلی میں آئے توادھورے کاموں کوپورے کرینگے ،پیپلزپارٹی ہمیشہ تمام برداریوں کاگلدستہ رہی ہے ، گزشتہ چار سالوں میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی عوام اور میڈیا کے سامنے ہے آب آئندہ فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے ۔

ان خیالات کااظہار جنڈگراں کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ حلقہ ایک کوتلہ کی حالت چار سال قبل تھی آج مجھے خوشی ہورہی ہے ، کہ و ہ حالت نہیں رہی چارسالوں سے ہماری حکومت نے تعمیروترقی کے تمام منصوبوں پر بلاتخصیص کام کیے آج ہماری قیادت اورہمارے کارکنان مسرت کااظہار کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ اعلانات پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عمل سے کام کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ وفاق میں ہماری حکومت تھی تو ملازمین کو 10 فیصد بجٹ میں سالانہ اضافی کیساتھ دیاگیا جبکہ موجودہ مہنگائی کے اس عالم میں ساڑھے سات فیصد اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے ،انہوں نے کہاکہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ روٹی ،کپڑااور مکان کے نعرے پر من وعن عملدرآمد کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے ہیں عوام ہم سے انشاء اﷲ آئندہ الیکشن کارکردگی کی بنیاد پر جیتیں گے ۔

متعلقہ عنوان :