محکمہ برقیات کی طرف سے زائد یونٹس کے بل جاری کرنا زیادتی ہے‘چوہدری محمود احمد
جمعہ 12 جون 2015 13:08
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جون۔2015ء) مرکزی انجمن تاجراں اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمو داحمد نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات کی طرف سے زائد یونٹس کے بل جاری کرنا زیادتی ہے ۔ میرپور کے لوگوں کو ذہنی پریشانی سے نجات دلانے کے لیے زائد بل واپس کرے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صدر چوہدری محمود احمد نے کہا کہ میرپور کے لوگوں نے منگلا ڈیم کی تعمیر اور ڈیم ریزنگ کے وقت دو دفعہ قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کے عوض میرپور کے شہریوں کے ساتھ محکمہ برقیات کا رویہ قابل مذمت ہے ۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید محکمہ برقیات کی طرف سے زائد یونٹس بل جاری کرنے کا نوٹس لیں۔ انھوں نے کہا کہ میرپور کے تاجروں نے ہمیشہ سرکاری اداروں کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھا ہے۔(جاری ہے)
نامساعد حالات کے باوجود میرپور کی تاجر برادری نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں لیکن محکمہ برقیات کی طرف سے زائد بل جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کالا باغ ڈیم ابھی تک تعمیر نہیں ہو سکا اور میرپور کے لوگوں نے دو دفعہ ڈیم کی تعمیر اور ریزنگ کے وقت قربانیاں دی ہیں۔ وفاقی حکومت کو میرپور کے لوگوں کا ادراک ہونا چاہیے اور میرپور کے شہریوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بھی نجات دلانی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ محکمہ برقیات میرپور کے شہریوں کو ذہنی اذیت نہ دے اور زائد بل فوری واپس لے کر اصل یونٹس کے بل جاری کرے۔تاکہ شہریوں اور تاجروں کو ریلیف مل سکے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.