مظفرآباد‘ اربوں کی ادائیگیوں کے مرتکب 12 ایکسین اور 30 نائب مہتمم اکاؤنٹنٹ جنرل کے عملہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز
سیکرٹری ورکس اور اکاؤنٹنٹ جنرل اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع
پیر 15 جون 2015 13:29
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو نے اربوں کی ادائیگیوں کے مرتکب محکمہ تعمیرات کے 12 ایکسین اور 30 نائب مہتمم اکاؤنٹنٹ جنرل کے عملہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، سیکرٹری ورکس اور اکاؤنٹنٹ جنرل اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع، احتساب بیورو نے سلیکشن بورڈ نمبر3 اور نمبر2 کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔
چیئرمین احتساب بیورو راجا غضنفر علی خان نے کہا کہ تعلیمی رخصت کی منظوری کے بغیر اعلیٰ فنی تعلیمی قابلیت ظاہر کر کے ترقیابیاں پانے والوں کے خلاف قانون اور ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام الناس کو انصاف کی فراہمی ہمارے لئے عبادت کا درجہ رکھتی ہے ریاست میں کسی کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔(جاری ہے)
جبکہ آسامیاں کرنٹ چارج زائد از چھ ماہ اورسیئروں کے ذریعے پر کی گئی ہیں جو کہ لاقانونیت کی انتہا ہے ، شکایت نمبر576 آف 2015 ء مورخہ 11 جون 2015 ء میں شاکی انجینئرز نے موقف اختیار کیا کہ 12 مہتمم 30 نائب مہتمم کی ترقیابیاں اس لئے مشکوک ہیں کہ انہوں نے بی ٹیک پاس ، بی ٹیک آنرز اور سول انجینئرنگ کی ڈگریاں اور ڈپلومہ جات بحیثیت باقاعدہ سول سرونٹس اوورسیئران تحت ضابطہ رخصت سٹڈی لیو کی منظوری کے بغیر حاصل کیں جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔
یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک سول سرونٹ سائٹیوں پر تعمیراتی امور کی نگرانی کرے اور بلات بھی سائن کرے اور فنی تعلیمی قابلیت بھی بڑھا لے کیا یہ سب روحانی عمل کے ذریعے کیا گیا ایک شخص جسمانی طور پر دو مختلف جگہوں پر حاضر نہیں رہ سکتا۔ ٹیکنیکل پیشہ وار تعلیم کے لئے تعلیمی سالوں کے برابر رخصت حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے اور اکثریت نے مجوزہ کورسز کے لئے متعلقہ منظوریاں نہ حاصل کی ہیں اس لئے ان کی ترقیابیاں بعد از اوورسیئر مشکوک ہو چکی ہیں، کرنٹ چارج نائب مہتمم زائد از ششماہ بھی ڈویژنل اکونٹس آفیسران وقت اور ایڈیشنل اکونٹنٹ جنرل (وقت) کی ملی بھگت سے پیمائشی کتب اور بلات پر غیر قانونی دستخط کرتے ہوئے اربوں کی ادائیگیوں میں ملوث ہیں ، AG کے عملہ کے ناجائز اثاثے ضبط کرتے ہوئے خزانہ سرکار میں جمع کروائے جائیں آزاد حکومت کو اگلے سات سالوں تک پاکستان سے اضافی فنڈز کے حصول کی ضرورت ہی نہ رہے گی۔ مکینیکل تعلیم کے حامل ڈپلومہ ہولڈر کے ذریعے واٹر ٹینکس ، سیوریج اور واٹر سپلائی کے شعبہ کے بلات کی ادائیگیاں بھی کروائی جاتی رہیں۔ جن کے محاسبے کی ضرورت ہے۔ جس آفیسر نے تعلیم رکشہ مکینک کی حاصل کی ہو اس سے تعمیراتی امور کی ادائیگیاں کروانا بدترین لاقانونیت ہے۔ بعد از تحقیقات ملوث پائے جانے والے ملزمان کے خلاف ناجائز اثاثہ جات بنانے ، اسلامی جمہوریہ پاکستان سے غداری کرنے کی بھی تحقیقات کی جائیں-مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.