بھارت پاکستان میں میانمار طرز کی کاروائی کی ہمت نہیں کرسکتا،نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں،وزیراعظم کو مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا،افغانستان میں بھارت کے سفارتخانوں میں ”را“ کے لوگ بیٹھ کر بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،پاک بھارت مسئلہ جنگ تک نہیں جانا چاہیے،50 سال گزر گئے بھارت کو دشمنی بھول جانی چاہیے،حسینہ واجد پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے رہی ہیں، آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو
منگل 16 جون 2015 00:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جون۔2015ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے خبردار کیاہے کہ بھارت پاکستان میں میانمار طرز کی کاروائی کی ہمت نہیں کرسکتا،کسی غلط فہمی میں رہنے کی ضررت نہیں ہم میانمار نہیں ،نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں،افغانستان میں بھارت کے سفارتخانوں میں ”را“ کے لوگ بیٹھ کر بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،پاکستان اور بھارت کا معاملہ جنگ تک نہیں جانا چاہیے،وزیراعظم کو مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا،50 سال گزر گئے بھارت کو دشمنی بھول جانی چاہیے،حسینہ واجد پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے رہی ہیں۔
پیر کو نجی ٹی وی چینل کو دےئے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہاکہ مودی آر ایس ایس کے رکن رہے ہیں،آر ایس ایس کا ایجنڈہ ہندوؤں کا غلبہ کرنے پر مبنی ہے ،اگر آپ سکیولر نہیں ہیں تو کھل کر سامنے آجائیں ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ ہمارے وزیراعظم کو مودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں جانا چاہیے تھا،اگر نوازشریف بلائیں گے تو کیا وہ آئیں گے ؟ نہیں آئیں گئے ۔
انھوں نے کہا کہ واجپائی کے ساتھ ہم امن کے معاملے پر آگے جارہے تھے ۔پچاس سال گزر گئے بھارت کو دشمنی بھول جانی چاہیے،حسینہ واجد پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دے رہی ہیں۔پرویز مشرف نے کہاکہ پاکستان میانمارنہیں نریندرمودی دھمکیاں دینے سے باز رہیں، بھارتی وزیراعظم نے امن مذاکرات کو مشکل بنادیاہے ۔مودی نے بنگلادیش میں 1971 کی جنگ کے متعلق بیان دے کر پاکستان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔ پرویز مشرف نے کہاکہ نریندر مودی کا رویہ جارحیانہ ہے اورپاکستان کو بھی اس قسم کا رویہ اپنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مودی کے اقتدار سنھبالنے کے بعد ان کے جارحیانہ رویئے کے باعث دنوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہورہے ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا پاکستانی قوم کیلئے ان کا پیغام اللہ اکبر کا ہے اور وہ کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہیں۔انھوں نے کہاکہ افغانستان میں بھارت کے سفارتخانوں میں ”را“ کے لوگ بیٹھ کر بلوچستان میں بد امنی پھیلا رہے ہیں،میں صدر ہوتا تو فوراً سخت جواب دیتا، بھارت کارگل وار بھول گیا بھارت کے پاس فوجیوں کے تابوت کیلئے لکڑی کم پڑ گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اتنی طاقت ہے کہ کوئی بھی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.