آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ‘محکمہ موسمیات

منگل 16 جون 2015 13:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم بالائی علاقوں میں آج شام سے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، راولپنڈی، سکھر، قلات،ژوب، ڈی آئی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ‘گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان بھی بہاولپور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، کوئٹہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، سکھر ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 27 ملی میٹرریکاڑد کی گئی،تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، دادو میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :