مقبوضہ کشمیرپولیس کیلئے ایک ہزار بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ خریدے جائیں گئے

بدھ 17 جون 2015 14:58

سرینگر ۔ 17 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے لئے ایک ہزاربلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ خریدے جائیں گئے۔جیکٹ اورہیلمٹ خریدنے کے لئے الیکٹرانک ٹینڈر طلب کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ٹینڈر نوٹس کے مطابق پولیس نے 500 بلٹ پروف جیکٹ اور 500 بلٹ پروف ہیلمٹ خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مقبوضہ علاقے کے آٹھ اضلاع میں کے64 تھانوں میں پولیس کو ضروری سامان میسر نہیں اور انہیں بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ دستیاب نہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیاتھا کہ ان تھانوں میں تعینات 2,865پولیس اہلکار بنا ساز و سامان کے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔