ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے علما کرام کو رمضان المبارک کے دوران کراچی میں قیام امن برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرادی

بدھ 17 جون 2015 23:05

ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے علما کرام کو رمضان المبارک کے دوران کراچی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے علما کرام کو رمضان المبارک کے دوران کراچی میں قیام امن برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ بلال اکبر نے اپیل کی ہے کہ شہری زبردستی زکو فطرہ کی وصولی کرنے والوں کی ڈبل ون زیرو ون پر اطلاع کریں۔ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سے علما کرام نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

رمضان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرادی۔

میجر جنرل بلال اکبر کہتے ہیں کہ زبردستی زکوٰة فطرہ کی وصولی روکی جائے گی۔علما کرام نے شہر میں قیام امن کیلئے رینجرز کے کردار کو سراہا۔ڈی جی رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کی وارداتوں سے متعلق علما کو آگاہ کیا۔میجر جنرل بلال اکبر نے شہریوں سے اپیل کی کہ زکوٰة فطرہ کی وصولی کی اطلاع 1101 پر دی جائے،عوام شہر میں امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔